مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیمیں تھیلی سیمیا کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں بھرپور مددکریں،صوبائی وزیر قانون

بدھ 11 نومبر 2015 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور امتیاز قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریضوں کے بہتر علالج و معالجہ میں فرنٹےئر فاؤنڈیشن سنٹر پشاور اہم کردار ادا کر رہاہے اوراس کارخیر میں حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز فرنٹئیر فاؤنڈیشن اینڈ بلڈ ٹرانسفیون سروسز سنٹڑ پشاور کے دورے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ر ایڈمنسٹریٹر فرنٹئیر فاؤنڈیشن فخرالزمان چیف کواآرڈینیٹر صاحبزادہ بلال نے فاؤنڈیشن میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر نے فاؤنڈیشن میں زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔وزیر قانون نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک بڑی عبادت ہے اور تھیلی سیمیا جیسی بیماری کی روک تھام کیلئے آگہی مہم کی ضرورت ہے اس سلسلے میں اگرچہ بعض اسلامی ممالک میں قوانین مرتب کئے گئے ہیں۔انہوں نے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھکر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ فرنٹےئر فاؤنڈیشن جیسا ادارا صوبے کے ہر ضلع میں ہونا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :