آصف زرداری کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفو ظ کرلیا گیا ٗ24نومبر کو سنایا جائیگا

سیاسی انتقام لینے کے لیے سیف الرحمان نے کیسز بنائے ٗفاروق ایچ نائیک

بدھ 11 نومبر 2015 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی 2 نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا سے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 24 نومبر کو سنایا جائے گا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پری شپمنٹ ٹھیکے دینے میں کمیشن وصول کرنے کے الزام پر بنائے گئے2 نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا سے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل مکمل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس کی اصل دستاویزات موجود نہیں ، نیب کے پاس بھی صرف ریفرنس کی نقول موجود ہیں۔تفتیشی افسر نے بھی اصل دستاویزات نہیں دیکھیں، اس صورتحال میں قانون کے مطابق ریفرنس کی مزید کارروائی کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا لہذا ملزم کو بری کیا جائے۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سیاسی انتقام لینے کے لیے سیف الرحمان نے کیسز بنائے۔ آصف زرداری نے 8 سال جیل کاٹی اور 3 ریفرنسز میں بری ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :