پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسران کی ایسوسی ایشن کے راولپنڈی اور اسلام آباد چیپٹر کا اجلاس ہفتہ کو ہوگا

بدھ 11 نومبر 2015 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسران کی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام ایک اجلاس ہفتہ کو ایئر ہیڈ کوارٹرز کی آفیسرز میس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تمام اراکین اور ان کی فیملیز کو شرکت کی دعوت دی گئی اور ان سے کہا گیا کہ وہ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سکوارڈرن لیڈر (ر) ڈاکٹر غنی آر سبزوار کو اپنی شرکت کے متعلق آگاہ کریں ٗ پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسران جو ایسوسی ایشن کے رکن بننے کے خواہش مند ہوں، کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔