ایف بی آر نے گریڈ 21 اور گریڈ 19 کے دو افسروں کی پاکستان کسٹم سروسز میں تبادلے اور تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 21 اور گریڈ 19 کے دو افسروں کی پاکستان کسٹم سروسز میں تبادلے اور تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر سے جاری تفصیلات کے مطابق گریڈ 21 کے افسر شوکت علی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آئی او سی او اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے پاس ڈائریکٹریٹ جنرل آف آئی او سی او کراچی کا چارج بھی ہوگا ٗ گریڈ 19 کی افسر سائمہ آفتاب کو ایڈیشنل کلیکٹر لاہور تعینات کیا گیا ہے جن کے پاس کولیکٹوریٹ آف کسٹم فیصل آباد کا چارج بھی ہے