آئین اور قانون کی بالا دستی سے ہی عوام کی فلا ح و بہبود ممکن ہے

صدر مملکت کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بات چیت

بدھ 11 نومبر 2015 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پارلیما ن کی بالا دستی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالا دستی سے ہی عوام کی فلا ح و بہبود ممکن ہے ۔ یہ بات صدر مملکت نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے صدر مملکت سے ایوانِ صدر سے ملاقات کی۔

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پارلیما ن کو مؤثر قانون سازی کے ذریعے عوام کی فلا ح بہبود کے لیے کام آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک با دی اور اس امرکا اظہار کیا کہ وہ جمہوری اقدار اور پارلیمان کی مثبت روایات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔صدرمملکت نے کہا کہ ایاز صادق کا بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک جمہوری طورپر مستحکم ہور ہا ہے ۔ صدر مملکت نے سردار ایاز صادق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیاکہ وہ آئین کی بالادستی کو ہمیشہ مقد م رکھیں گے۔