جاپان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا خاص پارٹنر ہے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کی جائیکا کے صدر سے ملاقات

بدھ 11 نومبر 2015 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی(جائیکا)کے نائب صدرہدی توشی ایریگاک سے ملاقات کے دوران کہا کہ جاپان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بر وقت مدد کی ہے اور جاپان پاکستان کاخاص پارٹنر ہے۔

چئیرمین این ڈی ایم اے نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کو مختلف شعبوں میں جیسا کہ محکمہ موسمیات کومستحکم بنانا اویونین کونسل کی سطح تک رسک اسسمنٹ میں مدد کرنا ، افرادی قوت و صلاحیت کی تعمیر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے حوالے سے مختلف ٹریننگ کا انعقاد کرنے کے لیے JICAکے تعاون کی ضرورت ہے تا کہ موحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔

(جاری ہے)

چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہم قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جاپان کے تجربہ اور معلومات کے تبادلے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں انہوں نے اگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو ماحولیاتی تبدیلوں سے نبد آزما ہونے لیے صف اول میں رہ کر اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ جائکا (JICA )کے نائب صدرہدی توشی ایریگاک نے این ڈی ایم اے کا ان کر استقبال کرنے پر شکریہ اداکیا اور حالیہ زلزلے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

نائب صدر جائکا (JICA ) نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے نائب صدر JICAکا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے جس میں وہ پاکستان آئے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ جائکا (JICA )پاکستان کو ہیومن ریسورسز کپیسٹی بلڈنگ کے لیے تجربہ کار افراد فراہم کرے گا ۔ ہدی توشی ایریگاک نے احمد کمال صاحب ممبر ڈی آر آر ، این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہوتے ہوئے اور جائکا کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون پر جائکا کے صدر کی طرف سے سرٹیفیکیٹ آف اپریسی ایشن پیش کیا ۔اس سرٹیفیکیٹ کے لیے احمد کمال صاحب کا انتخاب پوری دنیا میں موجود JICA کے مختلف دفاترکے ذریعے کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :