بلدیاتی اداروں میں اپوزیشن کونسلروں نے صوبے میں بلدیات بچاو تحریک کا آغاز کر دیا

چار جماعتی اپوزیشن اتحاد نے بلدیاتی نمائندوں کے لیے مرتب کردہ قواعد و ضوابط کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا

بدھ 11 نومبر 2015 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بلدیاتی اداروں میں اپوزیشن کونسلروں نے صوبے میں بلدیات بچاو تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔چار جماعتی اپوزیشن اتحاد نے بلدیاتی نمائندوں کے لیے مرتب کردہ قواعد و ضوابط کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان پیپلز پارٹی ،جمعیت علما اسلام ف اور مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلروں نے کہا کہ نئے نظام میں بلدیاتی نمائندوں کو ربڑ اسٹمپ بنایا جا رہا ہے۔

بنی گالا سے تمام اختیارات ڈی سی کو منتقل کیے گئے ہیں اور منتخب عوامی نمائندوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں اختیارات حقیقی معنوں میں عوام کو منتقل کیے گئے تھے۔موجودہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کو اپنے مقاصد کے لیے کالا قانون بنا کر رکھ دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے نئے قواعد و ضوابط کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا۔نمائندوں کے لیے مرتب کردہ قواعد و ضوابط کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیاہے۔