امریکہ ٗبے گھر پرپانی پھینکنے پرمکڈونلڈ ملازم برخاست کردیا گیا

اپنے ملازم کے نامناسب رویئے پر کافی پریشان ہیں ٗمالک فرنچائز

بدھ 11 نومبر 2015 21:45

ڈیٹرائٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹروئٹ میں مشہور فوڈ چین میکدونلڈز کے ایک ملازم کو ایک بے گھر شخص کو برگر کی پیشکش کرکے اْس کے چہرے پر پانی پھینکنے پر ملازمت سے نکال دیا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوجانے کے بعد فرنچائز کے مالک وائز فنلے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے ملازم کے اس نامناسب رویئے پر کافی پریشان ہیں اور ان کی آرگنائزیشن اس قسم کے رویئے کو برداشت نہیں کرے گی فنلے کے مطابق میں امید کرتا ہوں کہ میرے ملازمین ہر ایک کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں ٗیہ حرکت ناقابلِ قبول ہے اور مذکورہ شخص اب میری آرگنائزیشن کا حصہ نہیں ہے۔

گذشتہ ہفتے فیس بک اور لائیو لیک پر پوسٹ کی گئی مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کردیاویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکڈونلڈ کمپنی کا ایک ملازم جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، ریسٹوررنٹ آنے والے ایک کسٹمر سے بات کر رہا ہے، پھر اچانک ہی وہ اپنی توجہ ایک بے گھر شخص کی جانب مبذول کرلیتا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملازم، جس نے ہاتھ میں ہیمبرگر کا ڈبہ پکڑ رکھا ہے ٗ بے گھر شخص کو مخاطب کرکے پوچھتا ہے ٗ یہاں آؤ، کیا تمھیں سینڈوچ چاہیے؟ میں تمھاری مدد کرنے والا ہوں اور جب وہ شخص کاؤنٹر کھڑکی کے قریب آتا ہے تو مذکورہ ملازم اْس کے چہرے پر پانی سے بھرا ہوا کپ پھینک دیتا ہے جس کے بعد بے گھر شخص اْس سے پوچھتا ہے کہ "آپ نے یہ سب کیوں کیا؟ویڈیو میں زور زور سے ہنسنے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں، رواں ہفتے منگل تک یہ ویڈیو 173000 مرتبہ دیکھی جاچکی تھی سوشل میڈیا پر لوگوں نے مذکورہ ملازم کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیادوسری جانب ڈیٹروئٹ پولیس کے آفیسر شینیلے ولیمز کے مطابق وہ اس بے گھر شخص کو تلاش کر رہے ہیں تاکہ دیکھا جاسکے کہ کیا وہ مکڈونلڈ کے مذکورہ سابق ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :