خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی سکندر شیرپاؤ کی ہندوبرادری کودیوالی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:49:36 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:49:04 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:49:04 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:47:02 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:44:25 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:44:25 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:44:05 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:43:31 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:36:11 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:36:11 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:35:26
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی سکندر شیرپاؤ کی ہندوبرادری کودیوالی پر مبارکباد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی سکندر خان شیر پاؤ نے ہندوبرادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام اقلیتیں خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار مناتی ہیں۔

پشاور سے جاری ہونے والے ہندو برادری کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب دین اسلام اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اورمذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسلام کے زرین اصولوں کے مطابق پاکستان کا آئین ھی اقلیتوں کو نہ صرف مذہبی امور میں آزادی دیتا ہے بلکہ انہیں خوشحالی اور ترقی کے مساوی مواقع بھی فراہم کرتا ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک زندہ علامت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھائی چارے اور باہمی روابط کو فروغ دے کر ہی امن و امان کے قیام میں مثالی کردار اد اکیا جا سکتا ہے۔

11/11/2015 - 21:44:25 :وقت اشاعت