کالا جادو ریحام خان نے خود ہی کیا ہو گا: سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 21:44

کالا جادو ریحام خان نے خود ہی کیا ہو گا: سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے کہا ہے کہ عمران خان سے علیحدگی کیلئے کالا جادو خود ریحام نے ہی کیا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی جانب سے عمران خان سے علیحدگی کے بعد کالے جادو کے ذکر کے حوالے سے ان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالا جادو خود ریحام نے ہی کیا ہو گا۔

(جاری ہے)

ریحام بتائیں کہ کیا ان سے علیحدگی کیلئے بھی کوئی کالا جادو ہوا تھا؟ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی وہ ان سے کوئی رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔ ریحام کے ساتھ انہوں نے 15 برس جہنم میں گزارے اور علیحدگی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ریحام کی نہ تو کبھی شکل دیکھیں گے نا ہی ان کا ذکر برداشت کریں گے۔ ریحام خان سے صلح کی باتیں سراسر جھوٹ ہیں۔