وہاڑی،خاوندوں کے ظلم سے تنگ تین خواتین نے یکمشت تنسیخ نکاح کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

بدھ 11 نومبر 2015 21:34

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)خاوندوں کے ظلم سے تنگ تین خواتین نے یکمشت تنسیخ نکاح کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا عدالت نے سماعت کے بعد فریقین کو طلب کرلیا تفصیل کے مطابق پل کھادر کی کرم الٰہی نے عدالت میں مئقوقف اختیار کیا کہ شوہر بدکردار اور مار پیٹ کرتا ہے عدالت تنسیخ نکاح کی اجازت دے 11ڈبلیو بی کی عذرا پروین نے عدالت کو بتایا کہ زاہد حسین سے شرعیت کے مطابق نکاح کیا مگر کچھ عرصہ بعد ہی کھریلو ناچاقی کے باعث اختلافات شدت اختیار کرگئے اور نوبت طلاق تک جا پہنچی عدالت طلاق کیلئے حکم صادر کرے 157ڈبلیو بی کی رہائشی عذرا بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے بتایا کہ محمد حنیف کے ساتھ شرعیت محمدی سے منسلک ہونے کے بعد کچھ عرصہ قبل معاملات ٹھیک رہے مگر بعد ازاں شوہر نے مار پیٹ شروع کردی اب شوہر کے ساتھ مزید گزارہ ممکن نہیں عدالت تنسیخ نکاح کی اجازت دے عدالت نے سماعت کے بعد فریقین کو مقرر کردہ تاریخ پر طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔