چوہدری سرور کا بلدیاتی انتخابات کے باقی دو مر حلوں میں پو لنگ اسٹیشنوں پرفوج کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

بدھ 11 نومبر 2015 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات کے باقی دو مر حلوں میں تمام پو لنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دینے اور ان پر فوج یا رینجرز کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعد ہ خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر کی جانب سے لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے مر حلے میں فوج یارینجرز کی تعیناتی کیلئے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھا لیکن اس پر الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا جسکی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے کے دوران تحر یک انصاف کے 11کارکنان قتل ہوئے اور تحر یک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں کو حکمران جماعت (ن) لیگ کی جانب سے ہر اساں کیا جا رہا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے باقی دو مر حلوں کے دوران بھی ایسی ہی صورتحال کا خدشہ ہے اس لیے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانے کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے باقی دومر حلوں کے دوران تمام پو لنگ اسٹیشنوں پر فوج یا رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کیلئے پر امن اور کسی بھی قسم خطرات سے پاک ماحول فراہم کر یگا تاکہ سب کیلئے یکساں سیاسی ماحول میسر آسکے ۔