کراچی میں امن و امان پر عوامی نیشنل پارٹی کا اے پی سی بلانے کا اعلان

کراچی میں سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے جو کہ درست نہیں ٗ شاہی سید

بدھ 11 نومبر 2015 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء )کراچی میں امن و امان پر عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے جو کہ درست نہیں بد ھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما سینٹر شاہی سید نے کہا کہ کراچی پولیس سفید پوش لوگوں کو تنگ کر کے پیسے بٹور رہی ہے اورکراچی پولیس اپنے عسکری ونگ کی مدد سے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا چکی ہے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گئے شاہی سید نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پولیس کے عقوبت خانوں کا بھی وزیر داخلہ کو نوٹس لینا چاہے انہوں نے کہاکہ کراچی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت پٹھانوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔