علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہونیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے جدید وہیکل سکینرز نصب

بدھ 11 نومبر 2015 21:23

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) حکو مت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے جدید وہیکل سکینرز نصب کر دئیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور ائیر پورٹ پر سکیورٹی کے تناظر میں بیرون ممالک سے منگوائے گئے جدید طرز کے وہیکل سکینرز نصب کر دئیے گئے ہیں اور اب ائیر پورٹ پر آنے والی تمام گاڑیاں ان سکینرز میں سے گزر کر ہی اندر داخل ہو سکیں گی ۔ ذرائع کے مطابق سکینر زگاڑی میں رکھی گئی کسی بھی طرح کی خطرناک اور ممنوعہ اشیاء کے بارے میں خصوصی نشانات کے ذریعے فوری آگائی دیں گے جس پر اس طرح کی گاڑی کو سکیورٹی حصار میں لے کر دوبارہ چیک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :