آرمی چیف کی برطانیہ میں مشقوں میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم سے ملاقات ،کارکردگی کی تعریف ،ٹرافی اور گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

بدھ 11 نومبر 2015 21:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانیہ میں مشقوں میں حصہ لینے والی آرمی ٹیم سے ملاقات کی اور کیمبرئین پٹرول مشقوں میں ٹرافی اور گولڈ میڈل جیتنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانیہ میں مشقوں میں حصہ لینے والی آرمی ٹیم سے ملاقات کی اور کیمبرئین پٹرول مشقوں میں ٹرافی اور گولڈ میڈل جیتنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

کیمبرئین میں ہونے والی مشقوں میں بھارت سمیت 120 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں کیپٹن توصیف کی قیادت میں آرمی ٹیم نے حصہ لیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیمبرئین پٹرول مشقوں میں ٹرافی اور گولڈ میڈل جیتنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ کیمبرئین پٹرول مشقیں 15 سے 25 اکتوبر تک برطانیہ میں ہوئیں ، یہ مشکل ترین مشقوں میں سے ایک ہیں۔ مشقوں میں طلائی تمغہ لینے والے جوانوں نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی

متعلقہ عنوان :