پا کستان میں آ ئی ٹی کے شعبہ میں چینی کمپنیوں کی سر ما یہ کا ری کیلئے وسیع مواقع مو جو د ہیں

وزیر مملکت برا ئے انفا رمیشن ٹیکنا لو جی انو شہ ر حمان کی چینی وفد سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 21:12

اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء)پا کستان کے انفا رمیشن کمیو نیکشن ٹیکنا لو جی کے شعبہ میں چینی کمپنیوں کی سر ما یہ کا ری کیلئے وسیع مواقع مو جو د ہیں،صرف ایک سال کے دوران براڈ بینڈ کے استعمال میں اضا فہ 3سے بڑ ھکر 15فیصد ہو گیا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار وزیر مملکت برا ئے انفا رمیشن ٹیکنا لو جی انو شہ ر حمان نے گز شتہ رو ز اعلی سطح کے چینی وفد سے ملا قات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے ملا قات میں کہا کہ دو سرے شعبوں کی طر ح اس شعبہ میں بڑ ھتا ہوا رجحان آ ئی ٹی پا رک،ٹیلی کام انفرا سٹر کچر اورمقا می طور پر مو با ئل تیا ر کر نے والی کمپنیوں میں سر ما یہ کا ری کیلئے مثالی موا قع فرا ہم کر رہا ہے۔چینی وفد نے معیشت کے اہم شعبوں میں سر ما یہ کا ری جا ری رکھنے کے عزم کو دہرا تے ہو ئے با ہمی فوائد حاصل کر نے کی پالیسی پر اظہار خیال کیا۔چینی وفد کے سر برا ہ سا نگ نے آ ئی ٹی کے شعبے پر تفصیلی بر یفنگ فرا ہم کر نے پر وزیر مملکت کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے عزم کیا کہ وہ چین کی معروف آ ئی ٹی کمپنیوں کو پا کستان کے آ ئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں سر ما یہ کا ری کیلئے را غب کا ری کر ینگے۔