چاغی، بغیر دستاویزات سفر کرنے والے 22 افغان باشندے پاک افغان سرحد پر گرفتار

بدھ 11 نومبر 2015 21:12

چاغی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) ایف سی 56ونگ کی پاک افغان سرحد پر کارروائی ،بغیر دستاویزات سفر کرنے والے 22 افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کے مطابق بدھ کو چاغی ایف سی 56 ونگ کے کرنل ارشد بلوچ نے ایف سی گشتی پارٹی کے ہمراہ پاک افغان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 22 ازبک اور تاجک افغانباشندے بغیر دستاویزات کے گرفتار کرلئے ، یہ افراد غیر قانونی طریقے سے پاکستان کے راستے ایران میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ چاغی ایف سی نے انہیں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ جب سے کرنل ارشد نے چارج سنبھالا ہے ۔ انہوں نے پاک افغان بارڈر پر اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔