پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی آرڈیننس 2015ء ، این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد بارے پہلی ششماہی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

بدھ 11 نومبر 2015 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی آرڈیننس 2015ء سمیت این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد بارے پہلی ششماہی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت اور پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ نے دونوں رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔پی پی پی کی نفیسہ شاہ اور پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں کے دوران آرڈیننس پیش کرنے کو پارلیمانی روایات اور قواعد کے منافی قرار دیا اور کہا کہ زیادہ مناسب ہو گا کہ حکومت آرڈیننس پیش کرنے کی بجائے قانون سازی پر توجہ دے۔