تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، شاندار استقبال ، 21توپوں کی سلامی

بدھ 11 نومبر 2015 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پرتاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،تاجکستان کے صدر کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سرکاری دورے پر دو روز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر مہمان تاجک صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے

متعلقہ عنوان :