وزارتِ داخلہ اور خارجہ مل کر ڈی پورٹیز سے متعلق واضح حکمت عملی اور نئی ایس او پی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:12:59 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:12:59 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:12:14 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:12:14 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:12:14 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:09:35 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:09:35 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:09:35 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:07:51 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:07:50 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:07:50
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

اسلام آباد شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:42 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:17 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:21 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:23 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:27 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:29 اسلام آباد کی مزید خبریں

وزارتِ داخلہ اور خارجہ مل کر ڈی پورٹیز سے متعلق واضح حکمت عملی اور نئی ایس او پی مرتب کریں، ڈی پورٹیز کو واپس قبول کرنے سے پہلے ان کی شہریت کی تصدیق کا عمل یقینی بنایا جائے، بے دخل افراد سے مطلوبہ معلومات کیلئے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سپیشل سیل قائم کئے جائیں ،امن و امان اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے زیرو ٹالیرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے، وفاقی دارالحکومت کو مکمل طور پر کرائم فری بنایا جائے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ہدایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارتِ داخلہ کو وزارتِ خارجہ کے ساتھ مل کر ڈی - پورٹیز کے سلسلے میں واضح حکمت عملی اور نئی ایس او پی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی پورٹیز کو واپس قبول کرنے سے پہلے ان کی شہریت کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنایا جائے، امن و امان اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے زیرو ٹالیرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے،پچھلے چند سالوں کی نسبت امن و امان کی صورت حال میں بہتر ی آئی ہے مگر یہ ناکافی ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے ،جرائم کی روک تھام میں بہتری ہی کافی نہیں بلکہ وفاقی دارالحکومت کو مکمل طور پر کرائم فری بنایا جائے۔

وہ بدھ کویہاں وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران، چیئرمین نادرا، کمشنر و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایف آئی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان و جرائم کی صورتحال، سیف سٹی پراجیکٹ اور یورپین یونین کے ساتھ ری-ایڈمیشن معاہدے جیسے اہم معاملات پر بات چیت کی گئی ۔

اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی موجودہ صو رتحال اور پچھلے چند سالوں کی نسبت صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران وزیرِداخلہ نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ امن و امان اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے زیرو ٹالیرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے، اعلیٰ افسران روزانہ کی بنیاد پر جرائم کے واقعات کا جائزہ لے کر حکمت عملی ترتیب دیں اوراس کی رپورٹ پیش کریں۔

وزیرِداخلہ نے کہاکہ پولیس افسران اپنے

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/11/2015 - 21:09:35 :وقت اشاعت