تھیلی سیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریضوں کے بہتر علالج و معالجہ میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:12:14 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:09:35 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:09:35 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:09:35 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:07:51 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:07:50 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:07:50 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 21:06:48 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:59:30 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:59:30 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:58:17
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

تھیلی سیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریضوں کے بہتر علالج و معالجہ میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن سنٹر پشاور اہم کردار ادا کر رہاہے ،صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز قریشی ایڈوکیٹ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور امتیاز قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریضوں کے بہتر علالج و معالجہ میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن سنٹر پشاور اہم کردار ادا کر رہاہے اوراس کارخیر میں حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز فرنٹئیر فاؤنڈیشن اینڈ بلڈ ٹرانسفیون سروسز سنٹڑ پشاور کے دورے کے دوران کیا۔

اس موقع ر ایڈمنسٹریٹر فرنٹئیر فاؤنڈیشن فخرالزمان چیف کواآرڈینیٹر صاحبزادہ بلال نے فاؤنڈیشن میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر نے فاؤنڈیشن میں زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔وزیر قانون نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک بڑی عبادت ہے اور تھیلی سیمیا جیسی بیماری کی روک تھام کیلئے آگہی مہم کی ضرورت ہے اس سلسلے میں اگرچہ بعض اسلامی ممالک میں قوانین مرتب کئے گئے ہیں۔انہوں نے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھکر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن جیسا ادارا صوبے کے ہر ضلع میں ہونا چاہئیے۔

11/11/2015 - 21:07:50 :وقت اشاعت