صوبائی حکومت اور ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستحظ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:56:12 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:56:12 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:56:12 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:16:33 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:11:19 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:08:41 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:08:41 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:07:24 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:07:21 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:07:21 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 20:02:59
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

صوبائی حکومت اور ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستحظ

ہواوے صوبے کے آئی ٹی سے وابستہ افراد کو چین میں اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالرشپ فراہم کریگا , صوبے کو انفارمیشن ٹکنالوجی کا مرکز بنائینگے،شہرام ترکئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)محکمہ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خیبر پختونخوا اور ملٹی نیشنل کمپنی ہواوے (HUAWEI) کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمت کی یاداشت کی رو سے مذکورہ کمپنی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کام کر ے گی۔اس اشتراک عمل کے تحت ہواوے کمپنی صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکشین ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور طلباء کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرے گی تاکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

ہواوے کمپنی ابتدائی مرحلے میں آئی سی ٹی کے شعبے سے منسلک افراد کو ہواوے سرٹیفیکشین (HUAWEI Certification )کی تربیت فراہم کرے گی جس میں کامیاب ہونے والوں کو کمپنی انٹرن شپ فراہم کرے گی۔ ہواوے کمپنی ـ"خیبر پختونخوا ہواوے سکالرشپ " کے نام سے ایک پروگرام شروع کرے گی جس کے تحت برادر ملک چین میں آئی سی ٹی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو سکالرشپ دی جائیگی۔

مذید برآں مفاہمت کی یاداشت کی رو سے دونوں فریق آئی سی ٹی کے شعبے میں اشتراک عمل اور تعاون کو مزید فروغ دینے میں بھی کام کرینگے جبکہ ہواوے کمپنی محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے ایک کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرے گی اور صوبائی حکومت کے مختلف محکموں میں آئی سی ٹی کے موثر استعمال کے ذریعے ان محکموں کی استعدادکار کو بہتر بنانے کیلئے بھی منصوبے شروع کرے گی ۔

مفاہمت کی یاداشت پر دسخط کرنے کی تقریب بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوئی ۔سنئیر صوبائی وزیر برائے صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جس کی موجودگی میں ڈائر یکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا اور ہواوے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں صوبائی وزیر نے مفاہمت کی اس یاداشت کو صوبائی حکومت اور ہواوے کمپنی کے درمیان

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/11/2015 - 20:08:41 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان