سپیکرقومی اسمبلی آیازصادق کی سپیکر شپ تیسرے مرتبہ خطرے میں ہے،عمران خان

خیبر پختونخوا میں دو ہزار سترہ تک ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائیں گے۔۔ صوبے میں چھانگامانگاجیسے دس جنگلات بنارہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 20:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی آیازصادق کی سپیکر شپ تیسرے مرتبہ خطرے میں ہے، میاں صاحب نئے خیبرپختونخوا میں اپنا حصہ ڈالے، ہم انسانوں پر پیسہ خرچ کررہے ہیں ، پنجاب کی طرح میٹروبس پر اربوں روپے خرچ نہیں کررہے ہیں، پنجاب میں ہسپتالوں اورتعلیم کابراحال ہے، پینے کے صاف پانی تک دستیاب نہیں ،ہم نے خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی کوغیرجانبداربنایا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دو ہزار سترہ تک ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائیں گے۔۔ صوبے میں چھانگامانگاجیسے دس جنگلات بنارہے ہیں۔عمران خان کو پشاور کے دورے کے موقع پر چندن گڑھی میں مصنوعی جنگل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مصنوعی جنگل پینتالیس ہزار کنال پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جس میں اب تک پانچ ہزار پانچ سو کنال پر تیس لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔

جبکہ مزید پچیس لاکھ پودیے لگائے جائیں گے۔ مصنوعی جنگل سے پچیس ہزار آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ ملکی تاریخ کا بڑا منصوبہ ہے۔ انکا کہنا تھا محکمہ جنگلات نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا ہنگو کی زمین زیتون کی کاشت کیلئے مفید ہے۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ سپیکرقومی اسمبلی آیازصادق کی سپیکر شپ تیسرے مرتبہ خطرے میں ہے، میاں صاحب نئے خیبرپختونخوا میں اپنا حصہ ڈالے، ہم انسانوں پر پیسہ خرچ کررہے ہیں ، پنجاب کی طرح میٹروبس پر اربوں روپے خرچ نہیں کررہے ہیں، پنجاب میں ہسپتالوں اورتعلیم کابراحال ہے، پینے کے صاف پانی تک دستیاب نہیں ،ہم نے خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی کوغیرجانبداربنایا ہے۔

عمران خان نے خیبرپختونخو اکے جنوبی اضلاع کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت کا بھی دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث دیگر اضلاع کا دورہ منسوخ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :