مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے 19ارب 62کروڑ سے زائد کی منظوری

بدھ 11 نومبر 2015 19:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے15 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 6ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر19ارب 62کروڑ 17 لاکھ 36ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے15 ویں اجلاس میں جن6 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں چنگا پانی پروگرام (فیز ٹو) کے لیے 33 کروڑ 32 لاکھ 56 ہزار روپے ، چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی توسیع 2 ارب 1 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار روپے، ضلع ملتان میں چڑیا گھر کے قیام (پی سی II)کیلئے 77 لاکھ روپے ،پنجاب کلچرل ہیریٹیج اور اکنامک گروتھ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب 70 لاکھ روپے ، لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ اور انفارمیشن سسٹمز پراجیکٹ (فیز I) (ترمیمی) کیلئے 12 ارب 26 کروڑ 4 لاکھ 80 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب کے 30 اضلاع میں اربن اموایبل پراپرٹی ٹیکس کی جی آئی ایس انٹیگریٹڈ کمپیوٹرائزیشن کی سکیم کی باقاعدہ طور پر منظوری بھی شامل ہے۔