پنجاب پبلک سروس کمیشن کا دفتر ایل ڈی اے پلازہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ

بدھ 11 نومبر 2015 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دفتر کو ایل ڈی اے پلازہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دفتر کو ڈیوس روڈ سے ایل ڈی اے پلازہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کمیشن کی موجودہ عمارت اپ گریڈ ہونے کے بعد دفاتر دوبارہ ڈیوس روڈ منتقل ہوں گے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پلازے کی چوتھی ، پانچویں اور چھٹی منزل کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے لئے مختص کیا جائیگا اور حکومت نے بھی ایل ڈی اے پلازہ کے 3فلور کمیشن کو دینے کی منظوری دید ی ہے ۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن مین 8کنال اراضی پر پبلک سروس کمیشن کے امتحانی سنٹرز بھی بنائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :