کپتان کا دھرناختم ہوگیامگر حکمرانوں کا کا روناختم نہیں ہوا ،نااہل اورکام چورحکومت بلیم گیم اورپوائنٹ سکورنگ کی بجائے مسائل پرفوکس کرے

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف ایڈوائزر الطاف شاہد کااے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے عہدیداران سے خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 19:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کپتان نے دھرناختم کردیا لہٰذاء حکمران بھی اپنا رونادھوناختم کردیں۔آنسونااہل اوربزدل لوگ بہاتے ہیں۔جمہوری ملکوں میں اپوزیشن پارٹیاں مختلف انداز سے اپنااپنا احتجاج کرتی ہیں جبکہ حکومت کارکردگی سے عوام کااعتماد بحال کرتی ہے۔

نااہل اورکام چورحکومت بلیم گیم اورپوائنٹ سکورنگ کی بجائے مسائل پرفوکس کرے ۔مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد حکمرانوں نے کام چوری کی انتہاکردی ۔ ایک مدت ہوئی دھرنے والے ایوانوں میں چلے گئے مگرحکمرا ن ابھی تک رورہے ہیں۔وہ بدھ کواے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے عہدیداران سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ دھرناتوچند ماہ کیلئے ڈی چوک تک محدود تھا جبکہ شریف خاندان پچھلے تیس برس سے اقتدارمیں ہے۔

(جاری ہے)

حکمران اپنے سیاسی گناہوں کاملبہ دوسروں پرگرانایا پھراقتدار چھوڑ دیں ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے تینوں ادوارمیں بڑی بڑی ڈینگیں ماریں مگرآج تک عوام کوڈیلیور نہیں کیا۔حکمرانوں کی شعبدہ بازی اوربہانے بازی ملکی ترقی کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرنوازحکومت کی ترجیحات درست ہوتیں تواس وقت ایٹمی پاکستان اندھیروں میں نہ غرق ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران فراموش کرسکتے ہیں مگر قوم کو بینظیر بھٹو کی منتخب حکومت کیخلاف نام نہادتحریک نجات کی آڑمیں شٹرڈاؤن اورپہیہ جام کی منفی سیاست آج تک یاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاع نے اپنے حالیہ بیان ''گڈگورننس کیلئے وقت درکارہے''سے وفاقی حکومت کی نااہلی اوربدنیتی کابھانڈاپھوڑدیا ۔حکمران نااہل ہوں توگڈگورننس کیلئے کئی صدیاں بھی تھوڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کادورحکومت کامل جمہوریت اورگڈگورننس کا آئینہ دار تھا ۔

متعلقہ عنوان :