گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بدھ 11 نومبر 2015 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف یہ قرارداد قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے 18 ارب روپے اضافی وصول کرنا تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت نے دو دن قبل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے خلاف یہ قرار داد جمع کرائی گئی ہے۔