Live Updates

وزیراعظم بتائیں ان کا نئے پاکستان میں کتنا حصہ ہے، (ن) لیگ منصوبوں اور ہم عوام پر سرمایہ کاری کررہے ہیں ، خیبرپختونخوا میں گورننس تمام صوبوں ے بہتر ہے،صوبے میں درختوں کاسونامی آرہا ہے ، 2017 تک ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے، ہمارے بنائے گئے جنگلوں میں چھانگا مانگاکی طرح ریسٹ ہاؤس نہیں ہوں گے، یہ منصوبے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے لگا رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سونامی بلین ٹری پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 11 نومبر 2015 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ ان کا نئے پاکستان میں کتنا حصہ ہے, مسلم لیگ (ن) منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے اور ہم عوام پر، خیبرپختونخوا میں گورننس تمام صوبوں ے بہتر ہے، خیبر پختونخوا میں درختوں کاسونامی آرہا ہے ،صوبے میں 2017 تک ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے، ہمارے بنائے گئے چھانگا مانگا جنگلوں میں ریسٹ ہاؤس نہیں ہوں گے،ہم یہ منصوبے گلوبل وارمنگ سے لڑنے کیلئے لگا رہے ہیں۔

وہ بدھ کو پشاور میں سونامی بلین ٹری پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں فرق یہ ہے کہ ن لیگ والے صرف ترقیاتی منصوبوں پر پیسہ لگاتے ہیں وہ سیمنٹ ، سریا بجری پر خرچ کرتے ہیں جبکہ ہم انسانوں پر پیسے خرچ کررہے ہیں اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کام کررہے ہیں تحریکِ انصاف واحد جماعت ہے جو آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ5سال میں ایک ارب درخت لگانا بہت بڑا چیلنج ہے،سونامی بلین ٹری پروجیکٹ اہم ترین منصوبہ ہے، مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر درخت بچا رہے ہیں ،چھانگا مانگا جیسے 10 جنگلات خیبر پختونخوا میں اگائے جائیں گے جن میں ریسٹ ہاؤس نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہنگو کی زمین زیتون اگانے کیلئے مفید ہے ،اسی طرح مختلف علاقوں میں آب و ہوا کے مطابق درخت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا پروجیکٹ نہیں لگا، خیبر پختونخوا میں محکمہ جنگلات ٹمبر مافیا کا قلع قمع کررہاہے جس کی واضح مثال محکمہ جنگلات کے کرپٹ افسروں کو نوکری سے فارغ کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس تمام صوبوں ے بہتر ہے، خیبر پختونخوا میں درختوں کاسونامی آرہا ہے ،صوبے میں 2017 تک ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے،م یہ منصوبے گلوبل وارمنگ سے لڑنے کیلئے لگا رہے ہیں،نواز شریف بتائیں کہ ان کا نئے پاکستان میں کتنا حصہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات