شیر نے بجلی کا اصل چور پکڑ لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 11 نومبر 2015 19:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء ) پنجاب کے وزیر معدنیات چودھری شیر علی نے بجلی کا ’اصل چور‘ پکڑ لیا ہے اور بتایا ہے کہ یو پی ایس بجلی چوری کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیرمعدنیات ے توانائی کی بچت پر زور دیتے ہوئے بتایاکہ یو پی ایس بیٹریاں ری چارج کرنے کیلئے زیادہ بجلی استعمال کرتا ہے، صارفین سردیوں میں یو پی ایس استعمال نہ کریں ، ایک اندازے کے یو پی ایس 2 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سالٹ رینج میں موجود کوئلے سے 300 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ یہاں 600 ملین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں مگرتوانائی پیدا کرنے کیلئے کلین کول ٹیکنالوجی استعمال کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ماحول پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

متعلقہ عنوان :