شانگلہ، زلزلہ میں غیر مستحق افراد کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں

بدھ 11 نومبر 2015 19:04

الپوری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) شانگلہ میں زلزلہ میں غیر مستحق افراد کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں شروع،مقدمے درج ،کئی افراد گرفتار،امدادی اشیاء لینے اور بازاروں میں فروت کرنے پر پابندی دفعہ144نافذ،چکیسر ،بشام اور دیگر علاقوں میں امددی سامان اور چیک لینے پر غیر مستحق افراد گرفتار، ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے متاثرین کے نام پر غیر مستحق افراد امدادی سامان لینے اور بازار میں فروخت کرنے پر دفعہ144کے تحت پابندی لگا دی ہے چکیسر میں اے اے سی نے کئی غیر مستحقین افراد کو گرفتار کرلیا یہ غیر مستحق وہ لوگ ہے کہ زلزلہ میں اس کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور یا ایک گھر کے زیادہ افراد الگ الگ ایک گھر پر چیک اور امدادی سامان لینے کی کوشش کر رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شانگلہ سعادت حسن کی دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں زلزلہ متاثرین کیلئے لگائے گئے کیمپوں میں غیر مستحق افراد کی جانب سے امدادی اشیاء لینے اور بازاروں میں یہ سامان فروخت کرنے پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے جبکہ متعلقہ تھانوں اور محکموں کو غیر مستحقین کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت صادر کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چکیسر اور بشام میں کئی غیر مستحق افراد کو سامان اور چیک لینے پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :