پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے لاہور ٹیم کے ٹرائیلز آج باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں ہونگے

بدھ 11 نومبر 2015 18:57

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی ڈس ایبلڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں منعقد ہونے والی نیشنل ڈس ایبلڈ T-20کرکٹ چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے مختلف ریجنز کی ٹیموں کی تشکیل کیلئے مرحلہ وار اوپن ٹرائیلز کا انعقاد کیا ہے ۔ گزشتہ دنوں کوئٹہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے ٹیموں کے ٹرائیلز مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ لاہور کے ٹرائیلز آج صبح 11بجے باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

جاوید زمان کی سربراہی میں 3رکنی سلیکشن کمیٹی جس میں راب نواز ، محمد کلیم اور کوآرڈینٹر جاوید اشرف کھلاڑیوں کا چناؤ کرینگے۔ ملتان اور بھاولپور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز مورخہ 14نومبربروز ہفتہ صبح 10بجے ڈسٹرکٹ اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ہونگے ۔ کوآرڈینٹر پی ڈی سی اے ملتان /بھاولپور جمیل کامران کی نگرانی میں 3رکنی سکیشن کمیٹی مخدوم مظفر عالم ، خرم بٹ ، افتخار افضال ٹرائیلز کے بعد حتمی ٹیموں کا اعلان کرینگے۔فیزیکل ٹراینر محبوب اقبال ٹرائیلز کے موقع پر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینگے۔ کراچی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلزمورخہ 15نومبر بروز اتوار دوپہر 12بجے کسٹم کرکٹ اکیڈمی کراچی میں ہونگے۔