آئین کی بالادستی قائم رکھنا سینٹ ، سینیٹرز اور چیئرمین سینٹ کی ذمہ داری ہے، رحمان ملک

بدھ 11 نومبر 2015 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی قائم رکھنا سینٹ ، سینیٹرز اور چیئرمین سینٹکی ذمہ داری ہے انہوں نے چیئرمین رضا ربانی سے سوال اٹھایا کہ اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد نہ کیا جا رہا ہے آپ اس کو سنجیدگی سے اٹھائیں اور اس پر جواب طلب کریں ۔

(جاری ہے)

سینٹ کی پالیسی کو واضح کریں کہ حکومتی وزراء اور اراکین کی حاضری یقینی بنائیں ۔

مزید انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے لئے سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا تھا مگر چیئرمین سینٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ واپس لیا کیوں کہ یہ قومی نمائندوں کا ایوان ہے اور عوامی مسائل کے لئے قانون سازی اور اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دینا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے

متعلقہ عنوان :