سی ڈی اے کی رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کیخلاف کارروائی ، پراپرٹی مارکیٹ میں مندی کا رحجان

بدھ 11 نومبر 2015 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی رہائشی علاقوں میں سرگرم تجارتی مراکز کے خلاف جاری مہم کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پراپرٹی مارکیٹ پر کافی اثر پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح سپر مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر اور پراپرٹی کنسلٹنٹ جمیل عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ سی ڈی اے کی کارروائی کے بعد وفاقی علاقوں میں کوئی نئی تجارتی سرگرمیان نہیں کھل رہی اور اس بحران نے وفاق کے پراپرٹی ڈیلرز کے چہرے سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بننے والے تین رکنی بنچ جو کہ سی ڈی اے کی اس کارروائی سے متعلق سماعت آئندہ 15 دسمبر کو کرے گا ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں وہ کیا فیصلہ دیتا ہے اس کے بعد ہی کوئی نیا کاروبار کھولنا ممکن ہو گا ۔

سپر اور جناح سپر مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس شوروم اور ریسٹورنٹس کے لئے ٹاپ فلور پر جگہ دسیتاب ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور بوتیک مالکان گراؤنڈ فلور پر جگہ لینے پر آمادہ ہیں ۔جمیل عباسی نے کہا کہ بلیو ایریا میں متعدد پلازوں کے اوپر فلور پر جبہ موجود ہے جن کا ماہانہ کرایہ 7 سے 10 الکھ تک ہے

متعلقہ عنوان :