طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

بدھ 11 نومبر 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) ایم این ٹی گرلز ہائی سکول‘ شاہ پور کانجڑہ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول‘ شاہدرہ لاہور سٹی‘سٹارز کالج فار بوائز‘ جی ٹی روڈ‘ شاہدرہ‘لاہور‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ رام گڑھ کالونی‘ مغلپورہ‘لاہور‘دارِ ارقم ہائی سکول‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ گوپے رائے نمبر 1‘لاہور‘ابوبکر سکول‘ ابوبکر پارک‘ بادامی باغ‘لاہور‘الرحمان گرائمر سکول‘ معصوم شاہ روڈ‘بادامی باغ‘لاہورکیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد718 تھی۔

متعلقہ عنوان :