پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ پنجاب میں منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے لئے مصروف عمل ہے‘چوہدری محمد شفیق

بدھ 11 نومبر 2015 18:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و بورڈ ممبر چوہدری محمد شفیق نے کی ۔اجلاس میں چیئر مین پرائیوٹائزیشن بورڈ پنجاب محمد طارق ایوب ، سیکرٹری پرائیوٹائزیشن بورڈ پنجاب چوہدری محمد عاشق ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کے چیئر مین محمد طارق ایوب نے اجلاس کو بورڈ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ پنجاب میں منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے لئے مصروف عمل ہے ۔ اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے صحت مند مواقع ابھارنا ہے- تاکہ نجی شعبہ کی شراکت سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت چوہدری محدم شفاق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے اور پنجاب ترقی کے ہراول دستے کے طو رپر اپنا کردار ادا کر ے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے اسی طرح دیہی علاقوں میں لائیو سٹاک اور زراعت کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔