لیبیا میں تخریب کاری کی مختلف کاروائیوں میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے

باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے خالی کرانے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا ،فوجی ترجمان

بدھ 11 نومبر 2015 18:16

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) لیبیا میں تخریب کاری کی مختلف کاروائیوں میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیائی فوج کے ترجمان میلود الزاوی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں باغیوں نے فوجی بیس پر حملہ کرنے کے علاوہ فوجی قافلوں کے راستے میں بم نصب کئے اور تخریب کاری کی ایک سے زائد کارروائیوں میں 16 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے صرف 13 کی شناخت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فوجی ترجمان کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کے باغیوں کے کس دھڑے نے فوجی بیس پر حملہ کیا اور فوج کس دھڑے کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جب کہ باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے خالی نہیں کرا لئے جاتے اس وقت تک فوجی آپریشن جاری رہے گا جب کہ سیکیورٹی فورسز مشرقی حصے میں کامیابی کے لئے بڑے آپریشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :