ششی تھرور کی اہلیہ زہر دیے جانے کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوئیں ایف بی آئی کی رپورٹ

بدھ 11 نومبر 2015 17:30

نئی دہلی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )امریکی ادارے ایف بی آئی کے مطابق بھارتی کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی اہلیہ زہر دیے جانے کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی نے دہلی پولیس کو ایک ای میل میں بتایا کہ سْنندا پْشکر کو زہر دئیے جانے کے شواہد نہیں ملے۔ 51 سالہ سْنندا پْشکر گزشتہ سال جنوری میں دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ابتدا میں ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا مگر بعد میں دہلی پولیس نے زہر دئیے جانے کے شبے میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا اس بارے میں ششی تھرور سے بھی تفتیش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :