مشہور ہتھیار اے کے 47 المعروف کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی 96ویں سالگرہ منائی گئی

بدھ 11 نومبر 2015 17:29

ماسکو ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)) مشہور ہتھیار اے کے 47 المعروف کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی 96ویں سالگرہ منائی گئی۔

(جاری ہے)

میخائل کلاشنکوف 10 نومبر 1919ء کو مغربی سائبیریا میں پیدا ہوئے۔ جنگ عظیم دوم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوج کے ہاتھوں شکست اور 1941ء میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد کلاشنکوف نے 1947ء میں اپنی رائفل ڈیزائن کی جسے ”کلاشنکوف“ کا نام دیا گیا۔