فرانسیسی صدر اور ایرانی صدر کی ملاقات حلال اورشراب سے پاک کھانا نہ ہونے کے باعث منسوخ

بدھ 11 نومبر 2015 17:29

فرانسیسی صدر اور ایرانی صدر کی ملاقات حلال اورشراب سے پاک کھانا نہ ..

ماسکو((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء))فرانسیسی صدر اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان اگلے ہفتے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی۔ فرانسیسی حکام نے حسن روحانی کی جانب سے عشائیہ میں حرام گوشت اور شراب نہ شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر حسن روحانی سولہ نومبر کو پیرس کا دو روزہ دورہ کرینگے۔اپنے دورے کے دوران حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسس اولاندے سے ملاقات اور صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کرنا تھی۔ حسن روحانی نے کھانے میں حلال گوشت اورشراب نہ ہونے کی درخواست کی تھی جسے فرانس حکام نے مسترد کردیا۔ ایرانی صدر نے حلال گوشت اورشراب سے پاک کھانے کی میز نہ ہونے کے باعث ملاقات کو منسوخ کردیا۔