امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کے درمیان رابطہ اوباما نے دیوالی کی مبارکباد دی

بدھ 11 نومبر 2015 17:28

واشنگٹن ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار دیوالی کے موقع پر ہاٹ لائن پر رابطہ کیا۔ بھارتی اور امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت اور امریکی اعلیٰ قیادت کے درمیان اس سال اگست میں قائم کی جانے والی ہاٹ لائن پر گزشتہ روز پہلی بار اوباما اور مودی نے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

اس رابطے میں امریکی صدر نے مودی کو دیوالی کی مبارکباد دی اور ترکی میں جی 20کانفرنس اور پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر باہمی ملاقات کی امید ظاہر کی۔ بھارتی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئیٹ میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ صدر اوباما نے ان سے دیوالی منانے کے بارے تفصیل پوچھی ۔ وائٹ ہاؤس نے بھی ہاٹ لائن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اوباما نے بھارتی وزیر اعظم سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور ان کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :