امریکہ چھوٹے تیارہ اپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکراکر تباہ طیارے میں سوار نو افراد ہلاک

مقتولین کے عزیزوں سے رابطہ کیے بغیر وہ طیارے میں موجود افراد کی شناخت نہیں بتا سکتے حکام

بدھ 11 نومبر 2015 17:28

شکاگو((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) )امریکا کے شہر ایکرون میں ایک چھوٹے طیارہ کے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکرانے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 9 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دہرے انجن والا چھوٹا بزنس طیارہ اوہائیو شہر کی جانب جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔اوہائیو ڈاٹ کام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ’کسی کے بھی زندہ بچ جانے کی اْمید نہیں ہے۔

ایکرون کے بزنس جرنل اور طیارے کے مالک اوگیسٹو کا کہنا ہے کہ طیارے میں دو پائلٹس سمیت 9 افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مقتولین کے عزیزوں سے رابطہ کیے بغیر وہ طیارے میں موجود افراد کی شناخت نہیں بتا سکتے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ متعلقہ خاندانوں سے پہلے خود ملنا چاہیں گے۔اوہائیو کے ہائی وے پیٹرول اسٹاف لیفٹیننٹ بل ہائیمیکر نے بتایا کہ زمین پر موجود کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ۔

شہر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد فائر فائٹرز عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے ایک ٹیم جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا ا?غاز بھی کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :