ایبٹ روڈ انتظامیہ کی غفلت، نادرا آفس کی موٹر عرصہ دراز سے خراب، خواتین اہلکاروں اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 11 نومبر 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) ایبٹ روڈ انتظامیہ کی غفلت، نادرا آفس کی موٹر عرصہ دراز سے خراب، خواتین اہلکاروں اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایبٹ روڈ نادرا آفس کی پانی کی موٹر عرصہ دراز سے خراب ہے جس کی وجہ سے ایبٹ روڈ نادرا آفس کے باتھ رومز تعفن اور بدبو کا مرکز بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلیٰ افسران کے نوٹس میں باربار لانے کے باوجود عملہ کی شنوائی نہیں ہوئی۔ سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا نادرا کی خواتین اہلکاروں کو پیش آئیں ہیں۔ وہ اپنی رفع حاجت کے لیے قریبی گھروں میں منت سماجت کرتے آئی ہیں جبکہ سارا سارا دن قطاروں میں کھڑے سائلین بے بسی اور لاچاری کا مجسمہ بنے انتظامیہ کو کوستے رہتے ہیں۔ ایبٹ روڈ نادرا آفس کے سائلین نے مطالبہ کیا ہے کہ واش رومز میں پانی مہیا کیا جائے تاکہ سائلین کی مشکلات میں کمی ہو۔

متعلقہ عنوان :