پسے ہوئے طبقات کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں‘ جمشید اقبال چیمہ
بدھ 11 نومبر 2015 17:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پسے ہوئے طبقات کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں، حکمران دوہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کرنے کے دعوے کر رہے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گیا ہے ، خیبر پختوانخواہ میں عوام کی زندگیوں میں آسودگی اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کیلئے جو اصلاحات لائی گئی ہیں انہیں بین الاقوامی دارے بھی سرا رہے ہیں۔
گزشتہ روز پارٹی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بجٹ میں تعلیم ، صحت، پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن مذکورہ رقم ان شعبوں میں خرچ کرنے کی بجائے میٹرو اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں میں جھونکی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیم اور صحت سمیت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
جبکہ پنجاب حکومت کی ساری توجہ اپنی ذاتی تشہیر پرمرکوز ہے ،اگر اشتہار بازی سے بجلی پیدا ہو سکتی تو موجودہ حکومت نے توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے جتنے اشتہار جاری کئے ہیں اس سے پاکستان نہ صرف بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہوتا بلکہ ہم دوسرے ممالک کو بھی بجلی فروخت کر رہے ہوتے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت طاقت کے بل بوتے پر اپنی مقبولیت اور شہرت کے نام نہاد دعوے کر رہی ہے ،آئندہ عام انتخابات میں اسے اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوام کو درپیش مسائل پر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے او ریہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی حکمرانوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.