کبھی فیفا کا صدر نہیں بننا چاہوں گا، کرسٹیانو رونالڈو
بدھ 11 نومبر 2015 16:57
لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) سپر سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کھلاڑی کی حیثیت سے پہچانے جانے کی خواہش رکھتے ہیں ، ان میں اتنی چالاکی نہیں کہ وہ فیفا کے صدر بن جائیں اور نہ وہ مستقبل میں ایسا کرنا چاہیں گے ۔
(جاری ہے)
لندن میں خود سے منسوب دستاویزی فلم کی سکریننگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پرتگال اور ریال میڈرڈ کے سٹرائیکر نے کہا کہ میں ابھی مزید چند برس فٹ بال کھیل سکتا ہوں اس کے بعد میری نظر کچھ اور ایسے کام ہیں جو کرنے کے لائق ہیں لیکن فٹ بال کی سیاست میں آنا نہیں چاہوں گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال کیریئر کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، ابھی ریال میڈرڈ کے ساتھ معاہدے کے دوسال باقی ہیں، اس کے بعد کیا ہوگا دیکھا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اسپینش کلب کے ساتھ ان کے کشیدہ تعلقات کی خبریں مسلسل زیرگردش ہیں ، ان کی انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور امریکی ٹیم پی ایس جی جانے کی افواہیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور یہ بات بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ رونالڈو اور ریال میڈرڈ کے مینجر رافا بنیٹیز میں ہم آہنگی پیدا نہیں ہوسکی ہے ، اس لیے ان کا ہسپانوی ٹیم میں مستقبل مشکوک ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.