اصل امیدوار کی جگہ کسی اور کو امتحان میں شرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اصل امیدوار کو ضابطہ کے تحت دو سال کیلئے کسی امتحان میں شرکت سے روکا جا سکتا ہے،ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

بدھ 11 نومبر 2015 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ اصل امیدوار کی جگہ کسی اور کو امتحان میں شرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اصل امیدوار کو ضابطہ کے تحت دو سال کیلئے کسی امتحان میں شرکت سے روکا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (میٹرک) کے سائنس اور جنرل گروپس کے ضمنی امتحانات برائے سال 2015کے تحت ہونے والے امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کے بعد اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پروفیسر انوار احمد زئی نے بتایا کہ گزشتہ روز طبعیات (فزکس) کے پرچے کے دوران دوطلبہ اور طالبات کی جگہ دیگر افراد اور خاتون امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جن کے کیسز کو سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :