فیصل آباد؛ڈجکوٹ کے نواح میں ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جان بحق

بدھ 11 نومبر 2015 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)ڈجکوٹ کے نواح میں صبح سویرے پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان جان بحق ہوگیا جبکہ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا‘ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر243ر ب کا رہائشی نوجوان سعید احمد ولد محمد شریف آج صبح موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ بھٹہ سٹاپ روشن والا بائی پاس ڈجکوٹ کے نزدیک تیز رفتار مزدا ڈالے نے اسے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا‘ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ۔