بیلا روس کے وزیر اعظم تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ، وزیر مہمان داری عبدالقادر بلوچ نے رخصت کیا

بدھ 11 نومبر 2015 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ وہ گئے ۔ وزیر مہمان داری عبدالقادر بلوچ نے معزز مہمانوں کو رخصت کیا اور بیلا روس کے وزیر اعظم کو ان کے دورے کا تصاویری البم پیش کیا ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد سے بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف ملک واپس روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مہمان داری عبدالقادر بلوچ نے انہیں رخصت کیا اور ان کے دورے کا تصاویری البم بھی پیش کیا ۔ واضح رہے کہ یہ دورہ تین روز پر مشتمل تھا جس میں اٹھارہ سمھجوتوں پر دستخط کئے گئے ۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آندرے کوبیکوف نے کہا کہ یہ دورہ بہت مفید رہا ہے پاکستان سے دوستانہ تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں پاکستان کی مہمان نوازی پر بہت شکر گزار ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک کی قیادت دورہ کرتے رہیں گے ۔