پاک فوج کا اعلامیہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے؛تحریک انصاف
بدھ 11 نومبر 2015 16:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا اعلامیہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان بارے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے تاکہ معلوم ہ سکے کہ اس پلان کے مقاصد کہاں تک حاصل ہو سکے ہیں ۔ پوائنٹ آف آرڈر پر پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے کور کمانڈر کانفرنس کے بعد فوج کے اعلامیہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ فوج کے اعلامیہ میں نیشنل ایکشن پروگرام کے 20 نکات میں فوج نے ذمہ داری پوری کر لی ہے لیکن حکومت نے ذمہ داری پوری نہیں کی ہے حکومت نے اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا اور نہ قانون سازی کی ہے یہ حکومت کی نااہلی ہے نہ پولیس سس۔
ٹم نہ عدلاتی نظام میں ریفارمز لاء کی ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے قومی امور پر حکومت کی عدم دلچسپی بھی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے پارلیمنٹ میں وزراء حاضر نہین ہوتے یہ دکھ کی بات ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمنٹ کو بریف کیا جائے اور اس منصوبہ بارے آگاہ کیا جائے کہ مقاصد حاصل ہوئے ہیں یا نہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فوج نے حکمرانوں کی ناقص حکمرانی کا ذکر کرکے حکومت کے خلاف چارج شیٹ عائد کی ہے حکومت خواب غفلت سے جاگے اور عوامی مفادات کے لئے اقدامات کرے ۔
عارف علوی نے کہا کہ فوج کا اعلامیہ ایک وارننگ ہے حکومت حکومت خواب غفلت سے جاگے فوج نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے اب حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے ہم فوج کے اعلامیہ سے مکمل اتفاق کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.