حکومت نے عوام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے، سراج الحق
بدھ 11 نومبر 2015 16:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سینٹ میں وفاق کے کردار اور آئین کی بالادستی پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج نہ ہو اسلام کی بنیادی تعلیمات پر عمل نہ ہو اس وقت تک ملک کے حالات تبدیل نہیں ہو سکتے ہیں سینٹ میں وفاق کے معاملات اور پالیسی پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رپورٹ پر تبصرہ پرانی کہانی کو دہرانے کی مترادف ہے انہوں نے کہا کہ صرف 2 ہزار بچوں کو بچانا حکومت کی ناکامی اور افسوس کا مقام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دوہرا معیار ہے حکومت نے عوام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں جنوبی پنجاب میں خواتین کھیتوں اور بھٹوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تحفظ دینا اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ۔(جاری ہے)
سانحہ قصور ہمارے معاشرے پر ایک بدنما داغ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین قرآن پاک کو سیکھنے ، اشاعت اور طباعت کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے قرآن پاک کسی ریاستی نہیں بلکہ اللہ کی کتاب ہے اور جس قوم نے اس کو اٹھایا وہ کامیاب ہوئی ۔ انہوں نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ اول سے لے کر میٹرک تک نظام تعلیم ایک ہونا چاہئے ۔ مالداروں کے لئے الگ تعلیم ختم ہونا چاہئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.