سعودی عرب دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بہتر کوارڈی نیشن چاہتا ہے‘شاہ سلمان بن عبدالعزیز
عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 16:19
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بہتر کوارڈی نیشن چاہتا ہے۔ وہ دارلحکومت ریاض میں عرب اور جنوبی امریکا کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خطرات اور مشترکہ بین الاقوامی ایشوز سے متعلق کوارڈی نیشن پر مبنی تعاون چاہتا ہے۔
مختلف ملکوں کے رہنما اور اعلی سطحی وفود بڑی تعداد میں اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ریاض میں موجود ہیں جس کا مقصد جغرافیائی طور پر دور مگر معاشی لحاظ سے مضبوظ علاقوں میں روابط مضبوط کرنا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر وینزویلا کے صدر نیکولس مودورو کی ریاض آمد کے مناظر اور استقبالیہ تقریب براہ راست دکھائی گئی۔(جاری ہے)
وینزویلا اور سعودی عرب دونوں تیل برآمد کرنے والے تنظیم 'اوپیک' کے رکن ہیں۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچنے والوں میں سوڈان کے صدر عمرالبشیر، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، عراق کے فواد معصوم اور فلسطینی رہنما محمود عباس شامل ہیں۔دوسرے رہنماوٴں میں خلیجی ریاستوں کے سربراہاں اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نمایاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.